آج سے طوفانی بارشیں، پاکستان کے کون کون سے شہروں میں موسلادھار پانی برسے گا ؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کے دن سے طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات اور کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
جھنگ، ساہیوال ، سرگودھا، میانوالی، حافظ آباد، منڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔اس کے علاوہ منڈی بہاوالدین، خوشاب، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پوٹھوہار کے علاقوں، اسلام آباد، راولپنڈی کے علاوہ سرگودھا،فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور میانوالی میں تیز بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، اسلام کوٹ اور میر پور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، کوہستان، بونیر، بنوں، مردان، پشاور اور گردونواح میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ کرم، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان میں خضدار، قلات، کوئٹہ، لسبیلہ، پنجگور، آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ خاران،ژوب، بارکھان، نصیر آباد، مکران، تربت اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

قلات، خضدار، پنجگور اور آواران میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close