محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی، سندھ میں 14 سے 18 جولائی تک مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط ہوا کا کم دباؤ جمعرات کو سندھ میں پہنچنے کا امکان ہے۔ مون سون کا نیا سسٹم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔ایڈوائزری کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ حکام سے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی درخواست ہے۔دوسری جانب کراچی میں 4جولائی سے 11 جولائی تک بارشوں کے دوران 24افراد مختلف واقعات میں جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 15اور دیگر واقعات میں بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔کرنٹ لگنے کے واقعات بہادر آباد، گارڈن، نیو کراچی صنعتی ایریا، درخشاں، سہراب گوٹھ میں پیش آئے۔پ

ولیس کے مطابق ڈوبنے کے واقعات ملیر، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، گڈاپ، بلوچ کالونی، دنبہ گوٹھ و دیگر علاقوں میں پیش آئے۔اس کے علاوہ دیوار اور چھت گرنے کے واقعات نیو کراچی،گلبرگ، چمڑا چورنگی و دیگر علاقوں میں پیش آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close