کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، آج اور کل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ گزشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے، سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے۔
سسٹم کے تحت کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے، آج بھی دن بھر ہلکی اور معتدل بارش کا سلسہ جاری رہنے کاامکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ 14 جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم بھی آسکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہےگا، پہلے سسٹم کی طرح دوسرا سسٹم بھی مضبوط ہوسکتا ہے، دوسرے سسٹم میں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔خیال رہے کراچی اور اس کے اطراف میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں تھدو ندی میں سیلابی پانی کی آمد اور طغیانی کی وجہ سے گڈاپ سٹی کے دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا، طغیانی کی وجہ سے اطراف کی آبادیوں کو بھی خطرہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں