کل کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کی شام سے شروع ہو جائے گا جو دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز شہر کا موسم مطلع رہنے کے باوجود گرمی اور حبس کا زور برقرار رہا جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح شہر میں فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 157ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں