جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد خدشہ ہے کہ نالہ لئی شہری آبادیوں میں تباہی پھیلا دے گا۔ عوام کو خبردار کرنے کے لیے واسا نے راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا ہے۔ کراچی میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں آج پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ بارش رکنے کے چند گھنٹے بعد بیشتر سڑکوں سے پانی کا نکاس ہوگیا۔۔۔۔۔

اسلام آباد (پی این آئی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد خدشہ ہے کہ نالہ لئی شہری آبادیوں میں تباہی پھیلا دے گا۔ عوام کو خبردار کرنے کے لیے واسا نے راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا ہے۔ کراچی میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں آج پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close