شہری تیار رہیں، عید کے تینوں دنوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) محکمہ موسمیات کے مطابق عیدکےدوران مزیدمون سون بارشیں ہو ں گی ،8 اور 9 جولائی کےدوران میرپورخاص،دادو،کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ اور بدین میں تیز بارشوں کاامکان ہے ۔نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عید کے دنوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،کوئٹہ،قلات،خضدار،لسبیلہ،آواران،نصیرآباد،سبی،پنجگور،تربت میں بارش ہو گی ،اسی طرح اسلام آباد،کشمیر،سوات،مانسہرہ میں 9 سے 12 جولائی کےدوران بارش کاامکان ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہوراور فیصل آبادکےنشیبی علاقےزیرآب آنےکاخطرہ ہے ، جبکہ کشمیر،بولان،قلات،خضداراور لسبیلہ کےندی نالوں میں بھی طغیانی کاخدشہ ہے اسی طرح ،کشمیر،گلیات،مری،چلاس،گلگت،ہنزہ،اور سکردومیں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close