عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرق پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان، میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے ۔

دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر،پنجگور،تربت،آواران، بارکھان، کوئٹہ ، بولان ،کوہلو، خطہ پوٹھوہار اور شما ل مشرقی اور وسطی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، زیریں سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔

اسی طرح ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقا مات پرموسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: پڈعیدن 122،

کراچی (سرجانی68، گلشن حدید 60، قائد آباد 49، فیصل بیس42، اورنگی ٹاؤن 26، نارتھ کراچی 25، سعدی ٹاؤن14، گداب ٹاون 21، ناظم آباد20، مسرور بیس 16 ، یونیورسٹی روڈ 12، ایم او ایس 14، جناح ٹرمینل، کیماڑی 11، ڈی ایچ اے 05)، موہنجوداڑو 47، دادو 34،روہڑی 25، لاڑکانہ 24، ٹنڈو جام 21م سکھر 18، خیر پور 14، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد10، جیکب آباد 43، ٹھٹھہ 09، بدین 08، چھور 03، میر پور خاص، سکرنڈ02، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 35،

سیدو شریف24، دیر (بالائی )05 ، بالاکوٹ 01، بلوچستان: پسنی 34، خضدار 19، ژوب 12، گوادر 10، جیوانی 07، لسبیلہ05، تربت 04، اوڑمارہ 03 ، پنجگور ، سبی02، کوئٹہ (سمنگلی 01)، گلگت بلتستان: بابو سر 09، پنجاب: خانپور 03، رحیم یار خان اورکوٹ ادو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close