کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے سیلابی صورت حال پیدا کردی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ شہر میں بادل پھٹنے کی وجہ سے بارش ہوئی تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ضلع وسطی میں بادل پھٹا جس کی وجہ سے ناگن چورنگی اور کے ڈی اے میں زیادہ پانی آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران نالہ چلتا رہا جس کی وجہ سے پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔مشینری تعینات ہے اور تمام انڈر پاسز ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مرتضیٰ وہاب کے اس دعویٰ کی تردید کی ہے ۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ نیو کراچی اور اطراف میں بادل نہیں پھٹے، تاہم شہر میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو کہ ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں