تباہ کن بارشیں، پاکستان کا وہ علاقہ جو آفت زدہ قرار دیدیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی)طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر اضلاع ان دنوں مون سون کی طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں نے کوئٹہ میں تباہی مچا دی ہے۔ اس تمام صورتحال میں این ڈی ایم اے نے کوئٹہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔

 

این ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے باعث اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے کئی علاقے طوفانی بارشوں کے بعد زیر آب آ چکے ہیں۔ ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں