اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں مون سون کے آغاز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پہلی پیشگوئیاں سب غلط ثابت ہوئیں، نئی پیشگوئی کے مطابق آج بارش ہو گی۔ کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات کی تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی نے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد سے گفتگو کے بعد بتایا کہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یارات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثرانداز رہے گا، جس کے پیچھےایک اورسسٹم بھی موجود ہے جب کہ دوسرا سپیل پہلے سسٹم کےختم ہونےکے 18گھنٹے بعد اثر انداز ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی بادل برس سکتے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت29.5ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں