اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سندھ ، بلوچستان، کشمیر، شمال مشر قی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کےعلاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور،ملتان، وہاڑی ، رحیم یار خان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبہ سندھ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سکھر ،روہڑی، گھوٹکی، پڈعیدن ، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ،سانگھڑ، ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر، عمر کوٹ،دادو، میر پور خاص ، حیدر آباد، جام شورو اورکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور کرم جب کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ ،خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، تربت، خاران، ژوب ، بارکھان ، سبی ، کوہلو، ہر نائی، چمن، زیارت ، نصیر آباد اور ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران قلات، خضدار ، لسبیلہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں