محکمہ موسمیات نے 2سے 5 جولائی موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے 2 سے 5 جولائی تک کراچی میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں 2 تا 5 جولائی کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 جولائی سے مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی۔

 

جس کے باعث کراچی ، حیدرآباد تھرپارکر ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، بدین، ٹھٹھہ ، ٹنڈو الہیار ، جامشورو میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موسلادھار بارش سے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں اور بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں اور آندھی کے بھی قوی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے 3 تا 5 جولائی سمندر میں طغیانی کے سبب ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔کراچی شہر میں آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے ، شہر میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے ، نمی زیادہ ہونے سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں