بڑے شہر والے 2 جولائی کی تیاری کر لیں، خبردار کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پاکستان میں 3 کروڑ آبادی والے شہر کراچی کے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ 2 جولائی کی تیاری کر لیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے،

تاہم مون سون کے پہلے اسپیل کی شدت سندھ میں زیادہ رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا ہے کہ کراچی میں 2 جولائی کی شام یا رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش ہو سکتی ہے، شہرِ قائد میں بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آندھی کے دوران کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مون سون کا سسٹم کراچی کو چھوتا ہوا گزرا تو اس سے 50 سے 70 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close