اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں گرمی کی شدید لہر کے بعد مون سون کی بارشیں آج سے شروع ہو رہی ہیں اور یہ سلسلہ پاکستان کے بیشتر حصوں تک پھیلے گا جس کے باعث اگلے چند روز تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار محمد ایاز کا کہنا ہے کہ آج رات سے اسلام آباد میں بارش شروع ہو جائے گی اور اگلے تین چار روز تک اس کا سلسلہ چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد سے لے کر بہاولنکر تک بارشیں ہوں گی۔ خیبرپختونخوا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ صوبہ سندھ کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو گی۔
کراچی کے موسم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کہ مون سون کے اس سلسلے میں وہاں بھی بارش ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے وہ حصے جو پنجاب کے ساتھ لگتے ہیں وہاں پر بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں