آزاد کشمیر کے شہری اور سیاح ہو جائیں خبردار،5 جولائی تک طوفانی بارشیں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بنیں گی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے شہری اور سیاح ہوشیار، انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہو جائیں تیار، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں پانچ جولائی تک برسیں گے۔م لگا تار۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کر دیا سب کو خبردار ۔

محکمہ موسمیات نےملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں 30 جون سے 5 جولائی تک تیزہواوں آندھی اور شدید بارشوں کے نتیجہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا امکان ظاہر کیا ہے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نے دریاوں، ندی نالوں میں طغیانی اور بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ریسیکو 1122 ٹورسٹ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو خبردار کیا گیا ہے وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سےنمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات نیلم، لیپہ، پیر چناسی، گنگا چوٹی، چکار، سدھن گلی، تولی پیر لسڈنہ، سمیت دیگر علاقوں میں علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر کرنے اجنتاب کرنے کی ترغیب دیں اور مکمل سفری معلومات فراہم کریں محکمہ شاہرات کو روڈ مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close