لاہور (پی این آئی) ملک میں جاری قیامت خیز گرمی کی لہر ختم ہونے میں کم وقت باقی رہ گیا ، ماہرین موسمیات نے ملک میں مون سون کی زبردست بارشوں کے آغاز کی تاریخ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جمعرات سے مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی۔پاکستان کے کچھ علاقوں میں 10 سے 20 فیصد جبکہ کچھ علاقوں میں 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ 30 جون کو پاکستان کے شمال سے داخل ہونے والے سپیل سے پہلے مغربی سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔ جبکہ جولائی سے اگست کے درمیان تک مون سون کا پہلا سلسلہ دوسرے سلسلے کی نسبت زیادہ مرطوب ہو گا۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ باقی تمام علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی۔ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جبکہ صوبہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد سمیت دوسرے شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں