بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم جولائی کی شام سے مون سون بارشوں کے باقاعدہ آغاز کی پیش گوئی کردی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 30 جون سے مون سون ہوائیں تھرپارکر کے راستے داخل ہوں گی،جس کے نتیجے میں یکم جولائی کی شام سے شہر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

 

ان کے مطابق پہلااسپیل 3 تا 4 روز پر محیط ہوسکتا ہے۔رواں برس مون سون کے دوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفرازنے بتایاکہ مون سون سسٹم کو سمندر سے ملنے والی نمی کے سبب بارش کی شدت بڑھ جاتی ہے۔اس تناظر میں جولائی تا اگست مون سون کی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔مون سون بارشوں کا دورانیہ یکم جولائی تا 30 ستمبر تک 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔صبح کے وقت بلوچستان کی ریگستانی جبکہ شام کو سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق عمرکوٹ،تھرپارکر سانگھڑ اور میرپورخاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close