سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آج شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں حبس اور گرمی کے باعث شمال مغرب میں مقامی سطح پربادل بننے کا امکان ہے جس کے باعث شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ حب ،گڈاپ ٹاؤن، اورنگی اور سرجانی میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا جب کہ ٹھٹھہ سے کراچی کے درمیان ساحلی پٹی پر بھی شام میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

 

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج گزشتہ روز جیسی موسمی صورتحال کا کوئی امکان نہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close