آج اور کل ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بارکھان، سکھر، چھوراورروہڑی میں تیزہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت45، لسبیلا42، حیدرآباد، مٹھی، ٹنڈوجام اورشہید بینظیرآباد میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close