کتنے دن تک موسم انتہائی ٹھنڈا رہے گا؟ کہاں کہاں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے؟ موسمیاتی ادارے نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سیلابی صورتحال کا خدشہ۔چندمقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش کی توقع ہے۔اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےاور اگلے 4 دنوں تک موسم معمول سےانتہائی ٹھنڈا رہیگا۔ویدربسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کو دوران ایک طاقتور ہوا کا کم دباؤ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو متاثّر کریگا جس کے نتیجے میں اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر (پونچھ، کوٹلی، بھمبر اور باغ)، ہزارہ (ایبٹ آباد)، لاہور، مردان، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنز میں تیز ہواؤں کیساتھ انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

 

ان علاقوں میں 100 سے 150 ملی میٹر بارش جبکہ چند مقامات پر 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے، بالخصوص اسلام آباد اور پنڈی شہر میں جہاں ICON اور ECMWF، دونوں ہی موسمیاتی ماڈلز شدید موسمی صورتحال کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں۔ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، پشاور، بنّوں اور مالاکنڈ ڈویژنز میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ انتہائی تیز بارش کا امکان ہے، جہاں 75 سے 125 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ساہیوال، ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور سبّی کے علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جہاں 50 سے 75 ملی میٹر بارش جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے پہاڑوں میں بالخصوص 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ ⦿ پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کیلئے سیلابی صورتحال رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے! مقامی ندی نالوں میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری بارش کے باعث خطرناک طغیانی آ سکتی ہے کیونکہ زمین میں اب مزید پانی جذب کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ علاقہ مکین احتیاط کریں۔

 

سیلابی پانی میں نکلنے یا گاری گزارنے سے ہر صورت میں گریز کریں۔ جب تک پانی اتر نہیں جاتا، اپنے گھروں میں رہیں۔اس شدید موسمی سرگرمی کے دوران درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم یا ریکارڈ توڑ حد تک ٹھنڈے رہنے کی توقع ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سال میں اس وقت کے حساب سے اپنے معمول سے 15 سے 25 ڈگری تک ٹھنڈے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی نصف حصّے میں کم سے کم درجہ حرارت جون کی تاریخ میں ریکارڈ کئے 5 سے 10 سرد ترین درجہ حرارت کی فہرست میں ہو سکتے ہیں، جبکہ کافی مقامات پر جون کے سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کا بھی امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close