اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ اس سال مون سون بارشوں کے باعث کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبائی محکمے مربوط حکمتِ عملی اختیار کریں۔ شیری رحمان نے بتایا کہ پاکستان میں کم از کم اگست 2022ء تک مون سون بارشیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اس موسمِ برسات میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا رجحان رہے گا۔ شیری رحمان نے خبردار کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اور ان بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے، جس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں