تیز بارشیں، سیلاب کا خدشہ، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی)پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے تیز بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئےتمام متعلقہ ادروں کو خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران مسافر اور سیاح احتیاط سے کام لیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بارشوں اور سیلاب کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صرتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

 

اس حوالے سے مشقیں اور دریاؤں کے نزدیک تجاوزات ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اگلے24گھنٹوں میں بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں، 21سے 22جون کے دوران تمام بڑے دریاؤں کے ساتھ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانےدرجے اورشدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ڈیزاسٹر میجمنٹ کے مطابق تیز بارشوں کے سبب ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں 20سے 22جون کے دوران درمیانےدرجے کا سیلاب متوقع ہے، 21سے 23جون کے دوران لاہور،راولپنڈی، سرگودھا،گجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں درمیانے درجے کے سیلاب کے امکانات ہیں۔20سے23جون کے دووران دریائے راوی اور دریائے چناب سے منسلک نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔جنوبی علاقوں اور ان کے گرد و نواح میں مون سون سے قبل بحیرہ عرب سے داخل ہونے والی جنوب مغربی ہواؤں میں درمیانے درجے کی شدت کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close