محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، پیر سے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم کے تحت کراچی میں 21 سے 22 جون کے درمیان تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، دادو، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی بارش ہوگی۔

 

پیر سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کی ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close