صرف بارش نہیں، شدید ژالہ باری ہو گی، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اب صرف بارش ہی نہیں، ژالہ باری بھی ہو گی، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ پری مون سون بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں کا موسم انتہائی خوشگوار ہو چکا۔جبکہ مزید بارشوں اور ژالہ باری کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گ ذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور اسلام آباد میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں، آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close