مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے تباہی پھیلا دی برساتی ندی نالے میں شدید طغیانی گلپور بازار میں کئی دکانوں کو بہا کر لےگئی تاجروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا کوٹلی شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیلابی ریلے شہریوں کے گھروں سرکاری اور نجی عمارتوں میں داخل ہوگئے۔
متعدد مکانات، دکانوں، مساجد تعلیمی اداروں، سڑکوں گلیوں بازاروں رابطہ سڑکوں، زرعی اراضی، فصلوں اور پھلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا شہریوں کی متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی سیلاب ریلوں کی زد میں آگئے البتہ شہریوں کی زندگیاں معجزانہ طورپر پر محفوظ رہیں بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے گلیوں اور بازاروں میں گندگی کے ڈھیر، پانی کی نکاسی کی نالیاں اور پانی کے بھاؤ کے قدرتی راستہ بند ہونے کے نتیجہ میں سیلابی ریلوں نے زیادہ تباہی پھیلائی شہریوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے ہونے کا والے نقصانات کا فوری تخمینہ لگا کر متاثرین کی معقول مالی امداد کی جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں