لاہور، کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقعہ بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 137 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی علی الصبح بارش نے جہاں گرمی کی شدت کو کم کر ڈالا وہیں موسم بھی خوشگوارہوگیا۔صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، شارع فیصل، محمد علی سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں