15 سے 23 جون کے دوران کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج شام سے ملک میں مزید پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کی مرطوب ہوائیں آج شام سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15 سے 23 جون کےدوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اوربارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 21جون تک اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، سرگودھا اور خوشاب میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ 16 سے 21جون تک لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، سیالکوٹ، شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 17 سے 20 جون تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور ساہیوال میں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20جون تک خانیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں آندھی وبارش ہوسکتی ہے۔ 16 اور 17 جون کو راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ 16 اور 17جون کو لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، 16 اور 17جون کی موسلادھار بارش سے راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 22 جون تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے، 15 جون کو پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

15 جون کو وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بارش ہوسکتی ہے، 17 سے 19 جون تک سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے گرمی کی حالیہ لہر کم ہوجائےگی، فصلوں، سبزیوں اور باغات کیلئے پانی کی دستیابی بہتر ہوجائےگی البتہ موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورمشرقی بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارےالرٹ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close