پری مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک میں کب داخل ہو گا اور کہاں کہاں برسے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پری مون سون کا ایک اور سلسلہ 16جون کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں آج دوپہر کو گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جنوب وسطی بلوچستان میں آج گرمی میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ دوپہر اور شام میں خضدار، قلات، بارکھان، لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہلو، بارکھان،ہرنائی،دکی میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا ہے، گزشتہ روز ہرنائی میں سیلابی ریلے سے زیر تعمیر ریل کی پٹری کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب سیلابی ریلوں سے متاثرہ رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بحال ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close