اسلام آباد (پی این آئی )پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں
موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں