انتظار ختم ہوا، مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) انتظار ختم ہوا، مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے مون سون سیزن کی پہلی بارش بلوچستان میں ہوئی، جلد ملک کے کئی علاقوں میں بادل خوب برسنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ ہفتے کی شام کو پنجاب اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔فیصل آباد، جھنگ،چنیوٹ ،شیخوپورہ اور گردونواح میں آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 

جبکہ لاہور اور گرد ونواح میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں معمولی کمی آئی، اتوار کو بھی پنجاب ،،خیبر پختو نخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان کے بعض شہروں میں آندھی چلنے اور رم جھم کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات جولائی، اگست، ستمبر 3 مہینے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر چکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی مون سون کا پہلا مرحلہ یکم جولائی تا اگست کے وسط تک اور آخری مرحلے کا دورانیہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں 140.8 ملی میٹر بارش کا امکان ہے ۔

 

موسلادھار بارشوں کے دوران سندھ، پنجاب سمیت آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔اس دوران میدانی علاقوں دریاؤں ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح میں اضافے کا امکان آبپاشی اور بجلی کے شعبوں کیلئے پانی کی وافر دستیابی کے مؤثر اثر پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close