گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

لاہور(پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی نوید سنا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب ، خیبر پختو نخوا ، آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے جبکہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں بارش متوقع ہے۔ ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔ کوہستان ،چترال،دیر ، کرم ، پشاور، مردان اوروزیر ستان میں بارش کاامکان ہے۔چارسدہ ،سوات ، ڈ ی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔بارش برسانے والا سسٹم آج لاہور میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ چند روزجاری رہے گا ۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم شام /رات بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آ باد اوربالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کےوسطی/ جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

 

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خطہ ٔپوٹھوہار ،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخو ا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close