محکمہ موسمیات نے آندھی اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم وسطی وجنو بی پنجاب اور زیر یں خیبر پختو نخوا میں آ ندھی چلنے کے علا وہ بالا ئی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بعد از دوپہر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

 

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 05، بالائی دیر 01، گلگت بلتستان : استور 03،بابوسر 02 اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دادو، سبی 49، جیکب آباد، موہنجو داڑو، نورپورتھل 48، لاڑکانہ ، خیر پوراورجہلم میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں