محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارشوں کی خوشخبری سنا دی؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم وسطی وجنو بی پنجاب اور زیر یں خیبر پختو نخوا میں آ ندھی چلنے کے علا وہ بالا ئی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقا ما ت پرہلکی بارش کا امکان ہے ۔ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں شام کے وقت آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب کے بیشترمیدا نی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد خطہ پوٹھوہار، بھکر، لیہ ، ملتان ، سا ہیوال، او کا ڑہ، فیصل آباد، جھنگ ، قصور،خانیوال،بہاولپور، ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہورمیں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کل موسم شدید گرم اورخشک جبکہ شام اور رات کو گرد آلود تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشترمیدا نی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کوہستان ،چترال،دیر ، کرم ، وز یر ستان اور سوات میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔اس دوران ڈ ی آ ئی خان ، بنو ں ، کو ہا ٹ اور پشاور میں گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close