گرمی کی شدید لہر اور پھر موسلادھار بارشیں، آئندہ ہفتے ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران ملک میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر یا شام کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے اس دورانیہ کے بعد بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے بھی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں