لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے مون سون وقت سے پہلے شروع اورمعمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے چوتھے ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں سے شہری علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران معمول سے زیادہ بارشیںہوگی ۔وسطی پنجاب اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق برف زیادہ پگھلنے سے دریائے سندھ کے بہا ئومیں اضافہ ہوگا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں