ملک بھر میں آج اور کل موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پرتیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقاما ت پرآندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں