آئندہ چوبیس گھنٹے ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)آج منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا

۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اورمنڈی بہاولدین میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں