اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے بیشتر علاقوں میںآج ایک بار پھر شدید گرم موسم کی بات کی جا رہی ہےاورمحکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب ماہرین صحت نے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں