گرد کا طوفان بلوچستان میں داخل، آگ سے متاثرہ کوہ سلیمان پر بارش کا امکان

کوئٹہ(آئی این پی)مغرب میں ایران سے گردآلود مٹی کا طوفان بلوچستان میں داخل ہوگیا۔کیسکو کے مطابق طوفان سے کئی علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گرگئیں ہیں اورپاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود طوفان شمال مشرقی بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شیرانی سے متصل خیبرپختونخوا اورپنجاب کے علاقے ہواکیکم دباکا شکارہیں اور کوہ سلیمان پر لوکل ڈویلپمنٹ کے تحت بادل تشکیل پا رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوہ سلیمان پر موجود بارش کا کمزور سلسلہ اگلے چند گھنٹوں تک طاقتور ہوسکتا ہے اور بارش کاطاقتور سسٹم بننے سے آگ سے متاثرہ کوہ سلیمان پر بارش کا امکان ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان کے جنگل میں کئی روز سے آگ لگی ہوئی ہے اور اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ چلغوزے اور زیتون کے کئی ایکڑ پر پھیلے درخت بھی جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close