طویل گرمی کے بعد بارشوں کے کئی دن پر مشتمل سپیل کیلئے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) لاہور والے طویل خشک اور انتہائی گرم موسم کے بعد بارشوں کے لمبے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں، 4 سے 5 روز تک اثر انداز ہونے والے بارشوں کے سسٹم کی لاہور آمد کی پیشن گوئی، بادل برسنے اور تیز ہواوں کی وجہ سے گرمی کی شدت کا زور ٹوٹ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کل ( اتوار) کو لاہور میں داخل ہوگا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ چار، پانچ روز رہے گا ۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم شام /رات بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آ باد اوربالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کےوسطی/ جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خطہ ٔپوٹھوہار ،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخو ا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں