اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں جھکڑ چل سکتے ہیں۔ںگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، نورپور تھل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 48، ملتان اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں 45، اسلام آباد اور پشاور میں 42، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 34، گلگت میں 30 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں