سورج کا پارہ آج بہت چڑھے گا، موسمیات کے ماہرین نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے۔

موسمیات کے ماہرین کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close