سیاحوں کے لیے وارننگ، آزاد کشمیر میں 8 سے 14 مئی تک سورج آگ برسائے گا

مظفرآباد (آئی اے اعوان ) پاکستان کے مختلف شہروں سے ازادکشمیرکے خوشگوار موسم اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کیلئے آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کیلئے بری خبرآزاد کشمیر میں 8 سے 14 مئی تک سورج آگ برسے گا محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری تک بڑھنے اور گرمی میں اضافے کے حوالے سے خبردار کردیا۔آزادکشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھلنے سے ندی نالوں اور دریاوں میں طغیانی کا خدشہ ہے گرمی کی شدت میں شہری ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوسکتے ہیں

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے پیش نظر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی حدود میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہےماہرین موسمیات کے مطابق آزادکشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا گرمی کا یہ دورانیہ 8 سے 14 مئی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close