اسلام آباد(آئی این پی )آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ایک با رپھر شدید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی ۔ہوا کے زائد دبا ئوکے باعث اگلے ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیز ی سے اضافے کا خدشہ ہے۔کراچی گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں نہیں ہوگا لیکن موسم گرم ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بالائی و وسطی سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔کراچی شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں نہیں ہوگا لیکن موسم گرم رہے گا اور پارہ 37 یا 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر ، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ رہے گا۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں، زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھ جائیگی اور دریاں میں پانی کا بہا بڑھنے کا امکان ہے، عوام پانی کا درست استعمال اور خود کو گرمی سے بچائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں