شدید گرمی کی لہر کیلئے تیار ہوجائیں، آئندہ ایک ہفتہ سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہوش اڑا دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کےدوران ملک بھر میں موسم گرم رہنے کی پشگوئی کردی،ماہرین نے عوام کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی، پنجاب، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں پارہ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہو ا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

 

شدید گرمی کی لہر کے باعث بالائی اوروسطی سندھ ، وسطی اورجنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدیدگرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے تاہم اگلے ہفتے کےدوران درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دریاوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اورپانی کے استعمال اورکسانوں کوموسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا مشورہ دیا ہے۔ چند روز قبل پنجاب میں سخت گرمی اورحبس کے بعد بارشوں اورگرج چمک کی پیش گوئی کی گئی تھی ۔

 

موسم کی تبدیلی کے امکانات کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سخت گرمی اورحبس کے بعد بارشوں اورگرج چمک کی پیش گوئی ہے، مئی کے اوائل میں گرمی کا زور ٹوٹنے اور ٹھنڈی ہواچلنےکی اطلاعات ہیں جب کہ عید کے ایام میں مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا امکان ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع راجن پور، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاک پتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے جب کہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری،گلیات،جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد ااور گوجرانوالہ میں گردکےطوفان کی پیشگوئی کی گئی تھی ۔ جیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے موسم کی تبدیلی کے امکانات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جب کہ پی ڈی ایم اے نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری آبپاشی کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں