موسم کب تک گرم رہے گا؟ محکمہ مو سمیات نے بتادیا

کراچی (پی این آئی )کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا؟ محکمہ مو سمیات نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں 9 مئی تک موسم گرم و مرطوب رہےگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے،جبکہ مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویوکا کوئی امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 7 مئی سےگرمی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنےکا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہےکہ خلیج بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے ،7 یا 8 مئی کو خلیج بنگال میں کم دباؤ والی صورتحال کا امکان ہے، لو پریشر ایریا سائیکلون بننے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ سائیکلون کا رخ اور اس کے اثرات بنگلادیش اور میانمارپر رہیں گے البتہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں۔ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close