آج رات کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، رات کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، سندھ میں بھی گرمی حدوں کو چھورہی ہے۔

 

موسم کا حال بتانے والوں نے نوابشاہ، مٹھی ، دادو، سکھر اور دیگر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close