اسلام آباد (پی این آئی) ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ قبل از وقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید گرم موسم کے دوران بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں