کراچی (پی این آئی) عید سے قبل دو دن سورج آگ برسائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہیٹ ویو شروع ہوچکی ہے اور اگلے دو دنوں میں سندھ کے اندرونی شہروں اور جنوبی پنجاب میں گرمی مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بدھ کو سب سے زیادہ 48 سینٹی گریڈ درجہ حرارت صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ہیٹ ویو کا اثر پاکستان کے دیگر شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں بھی پڑے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 29 اور 30 اپریل کو گرمی میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور کراچی میں بھی درجہ حرات 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں