شدید گرمی، کون کونسے علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے برفانی علاقوں میں گرمی کی شدت کے باعث برف پگھلنے سے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے5 دنوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5، 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنےکا امکان ہے، اپر اور لوئر چترال سمیت کوہستان اپر کے برفانی علاقوں میں گرمی کی لہر کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ گرمی کی لہر سے برف کے پگھلنے کی شرح بڑھنے سے سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ ندی نالوں اور دریاؤں سمیت پانی کے راستوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کو الرٹ رکھیں، تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close